Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا 27اکتوبرکو آزادی مارچ کا اعلان

Molana Fazal-ur-Rehman Azadi March

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں آزادی مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخ سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ملک بھر سے اس مارچ میں قافلے شریک ہوں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ملک خطرناک صورت حال پر ہے بقا کا سوال پیدا ہو گیا ہے، ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے، ملک اس وقت رسک پر ہے، پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

Advertisement

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ نکالنے کا فیصلہ ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا ہے، اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم، پھر تیسری اسکیم ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور پاکستان دیکھے گا کہ 15 لاکھ افراد کیسے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس کے وقت کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے مولانا سے مل کر مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، مولانا کے ساتھ ہیں، آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پہلے ہی یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔

جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version