Advertisement

اسلام آباد پولیس کا جے یو آئی کے احتجاج سے متعلق ہدایت نامہ جاری

Islamabad Police orders

      اسلام آباد پولیس کے مطابق جے یو آئی کے احتجاج کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا، وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ والوں کو ٹینٹ سمیت کوئی بھی چیز نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے احتجاج میں تعاون کرنے والے کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر اور ساونڈ سسٹم والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جے یو آئی کو دھرنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے مراسلہ میں جے یو آئی کے دھرنے کو روکنے کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے اور اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو پھر اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

وفاقی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل شہباز شریف سے ملاقات میں جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم اس بات کو مدنظر لگے کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گالیاں دے رہے ہیں حکومت استعفی دے اور گھر جائے پھر بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version