Advertisement

وزیراعظم سے کیوبا کے نائب صدرکی ملاقات

PM meet Cuban Vice President

وزیراعظم عمران خان سے کیوبا کے نائب صدر ڈاکٹر رابریٹو کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی امور، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ کیا گیا جبکہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر مشاورت بھی کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی،معاشی تعلقات استوار کرنے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے تاریخی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور پاکستانی عوام میں کیوبا کےسابق صدر فیڈل کاسترو کا کافی احترام پایا جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں انسانی ترقی متاثر کن ہے،انسانی ترقی ،سماجی اور معاشی ترقی حکومت کے وژن کا حصہ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، اس معاملے میں عالمی برادری معصوم مقبوضہ کشمیری عوام کی تحریک کا ساتھ دے۔

وفود کی سطح پر ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں اور پا رٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا ،جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطا بق عمران خان موجودہ صورتحال اور پارٹی کے اس سلسلے میں بیانیے پر ترجمانوں کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان سمیت دیگر سیاسی مسائل زیر بحث آئیں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آزادی مارچ سے نمٹنے پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں تاجروں کی ہڑتال سے پیدا، صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version