Advertisement

سعودی عرب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں، دفتر خارجہ

FO on KSA accident

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل  نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سعودی عرب حادثے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاض سےمکہ جانیوالی بس میں39مسافرسوارتھے، بچ جانےوالے4مسافروں میں ایک پاکستانی شہری اکبر شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے35 افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی مشن کے3حکام رابطےکیلئےمتعین کردئیےگئے، جن میں عبد الشکور شیخ، مجید حسین اور طارق محمود شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی صحیح تعداد اور دیگر تفصیلات جلد منظرعام پر آجائیں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی ،خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے  میں35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Advertisement

 حادثہ بس کے دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر دور ، اجالا گاؤں کے قریب شام سات بجے کے لگ بھگ ہجرہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب 39 مسافروں پر مشتمل نجی چارٹرڈ بس ایک لوڈر سے ٹکرا گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version