Advertisement

نیب کی قید میں نوازشریف کی طبیعت ناساز

nawaz sharif in hospital

سابق وزیراعظم نوازشریف قید میں شدید بیمار ہوگئے ہیں جس کے بعد سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں ان کی صحت کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب  شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گئی اور کہا کہ نارمل پلیٹ لیٹس ڈیڑھ لاکھ سے4لاکھ کےدرمیان ہوتےہیں اور نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 16  ہزارتک گرگئے ہیں جبکہ  اور کارکن نیب آفس پہنچنا شروع ہوگئے۔

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پلیٹ لیٹ کم ہونے کی وجہ زہر دینا بھی ہوسکتا ہے ‫کیونکہ اتنی جلدی پلیٹلٹس کا گرنا ثابت کرتا ہے کہ گڑبڑ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر اتفاق ہسپتال یا حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا جائے۔

مسلم لیگ  ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  نوازشریف کو خدانخواستہ نقصان پہنچا تو عوام کا ہاتھ اور عمران خان  کا گریبان ہوگا جبکہ ذاتی معالج  نے سرکاری رپورٹس دیکھ کر خبردار کیا ہے کہ نوازشریف کی جان کو سخت خطرہ ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور میں نیب آفس پہنچ کر شدید احتجاج جاری جبکہ شہبازشریف اور کیپٹن صفدر سمیت رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نیب آفس پہنچ گئی۔

نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سروس ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے لئے وی وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے اور سروس ہسپتال میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی گئی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات کی درخواست پر انہیں ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی ہے ۔

نواز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل کردی گئی ہے جبکہ میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایازکررہے ہیں۔

پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹ کاونٹ نارمل رینج سے کافی کم ہیں اور پلیٹ لیٹ کاونٹ کم ہونے کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ دوائیاں استعمال کرنے سے بھی پلیٹ لیٹ کاؤنٹ کم ہوجاتے ہیں، ڈینگی کی مرض میں مبتلا ہونے سے بھی پلیٹ لیٹ کم ہوجاتے ہیں، زیادہ تیز بخار ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مکمل چیک اپ ہونے کے بعد ہی فیصلہ کر پاؤں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آفس کے دفتر میں موجود ڈاکٹرز نواز شریف کو ہسپتال جانے کے لئے مناتے رہے لیکن نواز شریف ہسپتال جانے سے انکار کرتے رہے، شہباز شریف نے بھی ملاقات کرکے نواز شریف کو ہسپتال جانے کے لئے منایا تھا لیکن اس وقت بھی نواز شریف ایک گھنٹہ تک ہسپتال جانے سے انکار کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے علاقائی امن کیلیے افغان حکام کو اہم مشورہ دے دیا
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version