Advertisement

صلاح الدین ہلاکت کیس، والد نے اہلکاروں‌ کو معاف کردیا

salahuddin father forgives policemen

رحیم یارخان پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کیس میں  مقتول کے والد نے بیٹے کی موت کے لیے ذمہ دار تینوں اہلکاروں کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کے والد نے حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کیےجن میں سے دو تسلیم کرلیے گئے۔ صلاح الدین کے والد نے گاؤں کی سڑک اور گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جنہیں منظور کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں صلاح الدین کے والد محمد افضال نے گورالی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔

والد محمد افضال نے کہا کہ وہ رب کی رضا کی خاطر پولیس کو بیٹے کا خون معاف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں صلاح الدین پرالزام تھا کہ وہ اے ٹی ایم سے کارڈ چراتا ہے، پولیس نے صلاح الدین کورحیم یار خان سے حراست میں لیا اور گرفتاری کے اگلے روزصلاح الدین جاں بحق ہوگیا تھا۔

Advertisement

صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ پولیس حکام نے زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ صلاح الدین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں لیکن لاش کو غسل دیتے وقت دیکھا تو جسم کے دوسرے حصوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

 انہیں بتائے بغیر صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا حالانکہ صلاح الدین کے بازو پر اس کا نام پتا اور فون نمبر لکھا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم کی کاپی بھی انہیں فراہم نہیں کی گئی تھی۔

 والد کے بیان کے بعد اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں مقتول کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم پر صلاح الدین کی پھر سے قبر کشائی کی گئی، ڈاکٹرز نے میت کا معائنہ کیا اور ضروری نمونے حاصل کرلیے تھے۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے بورڈ میں سرجن میڈیکولیگل پنجاب، ایم ایس میو ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر فرحت سلطانہ (سربراہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ) اور میو ہسپتال کے دیگر 3 سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version