Advertisement

کراچی : ڈفینس میں معمولی تنازع پر کم عمر نوجوان پرتشدد

Sindh Police Progress Report

کراچی کے علاقے ڈفینس میں معمولی تنازع پر بڑے باپ کی بگڑی اولادوں نے کم عمر نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے بلوچستان کی سیاسی شخصیت شاہ زین بگٹی کے کارندے تھے

لڑکے کی والدہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بنایااور تشدد کرنے والے افراد مسلح تھے۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد کے خلاف کاروائی پر پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی۔

ایس ایس پی کلفٹن سہائی عزیزنے واقعے کا نوٹس لے لیا ، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ ڈفینس کے صبا کمرشل ایریا میں پیش آیا۔جہاں اٹھارہ سالہ نجم کو پارکنگ کے تنازعے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

ایس ایس پی سہائی عزیز کہتی ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی اور اگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر موجود ہوتے ہوئے کسی کو گرفتار نہیں کیا تو کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سی سی ٹی وی  حاصل ہونے کے بعد ہی تشدد میں ملوث افراد کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ڈیفنس صبا کمرشل میں نوجوان نجم پر تشدد کا واقعہ مقدمہ نجم الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version