Advertisement

بی جے پی کی جانب سے انتخابات میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Foreign office

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جنتیہ پارٹی کی جانب سے انتخابات میں پاکستان مخالف بیانیہ کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ بی جے پی راہنماؤں کی جانب سے ہریانہ اور مہاراشٹریہ کے انتخابات کے تناظر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں بی جے پی کی جانب سے بار بار پاکستان کو گھسیٹا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی حمایت، منشیات کی اسمگلنگ اور دریاؤں کے پانی کا رخ  پاکستان کی جانب موڑنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم میں بے جے پی نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے جیسے تاریخی اقدامات کا کریڈٹ بھی لینے کی مذموم کو شش کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر بے جے پی کی موجود قیادت کے پاس انتخابات میں پاکستان دشمنی کے علاوہ پیش کرنے کے لئے کوئی اور چیز نہیں ہے جبکہ ہم نے بار بار زور دیا ہے کہ بھارت میں اپنے ملکی سیاسی فوائد اور انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے نام کا استعمال اب ختم ہونا چائیے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نےجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سےمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version