Advertisement

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

Rangers Search Operation

رینجرز کا لائنز ایریا، اے بی سینیا لائن، چھیپا ہیڈ آفس اور شاہراہ فیصل کے اطراف میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔

رینجرز حکام کے مطابق سرچنگ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد برگیڈ تھانے منتقل کر دیئے گَئے، حراست میں لئے گئے تمام افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ آپریشن میں 12 سے زائد رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اور النساء فورس کی اہلکار شامل تھے۔

واضح رہے کہ خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔ یہ آپریشن چہلم امام حسین اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ  6 روز قبل  بھی ینجرز نے   کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں 22 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔

Advertisement

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں جبکہ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ،قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے سپرد کر دیئے گئے تھے۔

کارروائیاں کورنگی،گلشن معمار،پی آئی بی،اور بریگیڈ کے علا قے میں کی گئیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version