پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب، آپ کے اپنے گھر میں عوام نے مسترد کر دیا۔
پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 17, 2019
انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ امید ہے بلاول اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی31 ہزار 557 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

