Advertisement

سندھ میں ڈینگی مزید16جانیں نگل گیا

ڈینگی

سندھ میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، صوبے میں ڈینگی وائرس نےمزید16جانیں نگل لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ڈینگی بخار میں مبتلا 28 سالہ کنول جاں بحق ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کوتشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جبکہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں مزید 135 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق  24 گھنٹوں میں کراچی میں 119 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ میں صوبے بھرسےایک ہزار تین سواکیس شہری ڈینگی کاشکار ہوئے۔رواں سال صوبےبھرمیں ڈینگی کا شکار ہونے والے شہریوں کی تعداد چار ہزار پانچ سواڑتیس ہوگئی۔

Advertisement

رپورٹ کےمطابق کراچی سے رواں سال چار ہزار دو سو سترجبکہ سندھ کےدیگراضلاع سےدو سواڑسٹھ شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

 گزشتہ سال سندھ میں دوہزاراٹھاسی شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھرمیں 2لاکھ 30ہزار854اندرونی جبکہ 71ہزاربیرونی

 مقامات کوچیک کیا۔ایک ہزار876مقامات سےڈینگی لاروا کوتلف بھی کیا گیاجبکہ صوبہ بھرسے ڈینگی لاروا کی موجودگی اورغفلت برتنے پر 160کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ66افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اسی طرح ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1500سے زائدافرادکووارننگ جاری کی گئی ۔

Advertisement

 راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلیے موبائل اسکریننگ یونٹس میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے،شہر میں اس وقت کل05موبائل ہیلتھ یونٹس کام کر رہے ہیں۔

پنجاب بھرمیں عوام کو ان کے دروازے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہےاوروائرس پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور فیلڈ اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version