Advertisement

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع

NAB on Khuwaja Brothers

پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت میں خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کوعدالت میں پیش کیا گیا، جج جواد الحسن نےکیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دائرہ اختیار کے خلاف خواجہ برادران کی درخواست پر وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا،دوران سماعت عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادرن کو پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا ، جس پر ایس پی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ یہاں ہڑتال تھی، لاک ڈاون تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کام کر رہی ہے تو لاک ڈاون کیسا، اگر حکومت اس کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی تو بتائے۔

عدالت نے کہا کہ جس کی جو مرضی آئے وہ آکر لکھ کر دے دیتا ہے،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا، ملزموں کو عدالت پیش نہ کرنا عدالتی کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے،اس معاملے کی مکمل تفتیش ہو گی۔

Advertisement

ان ریمارکس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو فرد جرم ختم کرنے اور بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہیں، نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

نیب کی تفتیشی رپو رٹ کے مطابق خواجہ سلمان اور ندیم ضیا کے بیٹوں کے نام پر 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی، سعد رفیق کے اکاؤنٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version