Advertisement

وزیراعظم کی چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سے ملاقات

PM meeting with Chairman NPC

وزیراعظم عمران خان کی چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو سے ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے، معاون خصوصی انرجی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے چند دہائیوں میں چینی معیشیت میں بہتری کی تعریف کی اور چیئرمین لی ژان شو کو چین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارک باد بھی دی۔

وزیراعظم نے لی ژان شو سے ملاقات میں زرعی سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے چینی تعاون کی درخواست کی اور قومی ایشوز پر سپورٹ کرنے پر چین کا شکریہ ادا بھی کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست پارٹنراور برادر ملک ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتکاری سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بھی غربت کے خاتمے کے لئے چینی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اس لئے چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے پاکستان سے غربت کا خاتمہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کا دوسرا فیز مکمل ہونے سے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی 5 اگست کے غیر قانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ پیدا ہوا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں اور 2 ماہ سے زائد کرفیو کو بھی فوری ہٹایا جائے۔

چیئرمین این پی سی لی ژان شو نے عمران خان سے ملاقات میں پاکستانی قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر چینی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین این پی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے ذریعے نئے منصوبے شروع کرسکتے ہیں۔

نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے اقدامات کی چین حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version