Advertisement

کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

Karachi Student Killed

کراچی کے علاقے گلشن اقبال موچی موڑ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے یونیورسٹی کی طالبہ کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مصباح اپنے والد کے ساتھ موچی موڑ کے قریب یونیورسٹی کی بس کا انتطار کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہوئی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 22 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی جو ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے ،ڈکیتی کے دوران ایک ملزم نے فائرنگ کی ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول مصباح کو سر پر ایک گولی لگی تھی اور اسکو زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم  زخمی لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی ۔

گلشن اقبال میں یونیورسٹی کی طالبہ کا دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہونی کے واقعہ پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ اور پولیس کے جملہ اقدامات کی تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور موقع معائنہ پر لیئے گئے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو مؤثر اور مربوط بناتے ہوئے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version