Advertisement

آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفو ظ

asif zardari

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم آصف علی زرداری کو بیماری کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ضیا الحق سے بھی معافی نہیں مانگی تھی، عدالتی ریلیف ہمارا حق ہے، زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ ہسپتال نہیں پہنچا سکیں گے، اڈیالہ جیل سے ہسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لئے آصف زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لیکر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے، جب تک زرداری جیل میں ہیں ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہراپنا خیمہ لگا لیں گے، جوصرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے۔

Advertisement

آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لئے درخواست پر لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل طو ر پر سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version