Advertisement

پاکستان کی اقتصادی نشوونما پر ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری

world-bank

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی  اگلے دو برسوں میں نشو نما   کی  ترقی کی شرح 2.4فیصد رہے گی ۔

تفصیلات  کے مطابق عالمی بینک نے اگلے دوبرسوں کیلئے پاکستان کی اقتصادی نشوونماکے اہداف  میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت افراط زر،عوامی قرضوں اورمالی خسارے میں کمی کے اہداف پورے نہیں کرسکے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال 2020 میں مہنگائی میں 13 فیصد تک اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہوجائے گی جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اثر دوسرے مرحلے میں زرمبادلہ کی شرح کے ذریعے ملکی قیمتوں پر پڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شرح نمو سست روی سے بحال ہونے کا امکان ہے جو میکرواکنامک صورتحال میں بہتری اسٹرکچرل ریفارمز کے باعث بیرونی طلب اور بڑھتی ہوئے مسابقت کے باعث مالی سال 2021 میں 3 فیصد تک بڑھے گی۔ سال2021 میں  مہنگائی  کی شرح 8.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.2 فیصد تک رہے گا ۔کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافےسے برامدات میں اضافہ اور درامدات معقول ہونے کی توقع ہے ۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکوری متعلقہ مستحکم عالمی منڈیوں، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی، سیاسی اور سیکیورٹی خدشات میں کمی سے مشروط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version