Advertisement

چونیاں کیس: بدفعلی میں ملوث دو گینگز بھی ٹریس ہو گئے

child abuse in chuniya

 چونیاں کیس میں ہونے والے ڈی این ایز میں بچوں کیساتھ بدفعلی میں ملوث دو گینگز بھی ٹریس ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او قصور کا بھی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ دونوں گینگز چار سے پانچ افراد پر مشتمل ہیں جبکہ دونوں گینگز کیخلاف بدفعلی کے شواہد پولیس حکام کو  ڈی این اے کے بعد ملے ہیں۔

پولیس کی دونوں گینگز کے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ چونیاں ڈی این اے سے منظر عام پر آنے والے گینگز کے کارندوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ہ دونوں گینگز کے افراد کا تعلق چونیاں کے ہی مختلف علاقوں سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، حال ہی میں چاروں وارداتیں سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں ہیں، متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پران کاشکرگزارہوں۔

Advertisement

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قصور میں پہلے بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوچکے ہیں جس میں چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور چونیاں واقعے میں ملوث ملزم کو پنجاب حکومت نے گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی جس میں سے چونیاں واقعے کے ایک ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، ڈی این اے کے نمونے بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے لئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version