Advertisement

اقوام متحدہ کےعالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام

pm message on un

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل طور عمل پیرا ہوکر اپنا کردار اداکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کےعالمی دن پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک  پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کےچارٹرکیمکمل بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملداری کےعزم کی یاد دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ کلونیلزم کے خلاف اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے کردار ادا کرنے کا بھی سبق دیتا ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کےخاتمے کی نوید کے ساتھ ابھرا جبکہ اقوام متحدہ کے قیام سے دنیا  کے مختلف خطوں میں پھیلی بے چینی  اور ناانصافی کے خاتمے میں بھی مدد ملی۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری گزشتہ72 سال سے بھارتی جبر وتسلط برداشت کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کا یہ فرض بنتاہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر کی عوام عالمی برادری کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ  کی سیکورٹی کونسل کا پرانا ترین ایشو ہے اور کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کریگی۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ سے توقع کرتا ہے کہ ادارہ کشمیر سے متعلق جلد اپنی قرارداد پر عمل درآمد کروائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version