Advertisement

وزیرِاعظم کی ایف بی آر اور نادرا کے چئیرمین سے ملاقات

PM Met Fbr & Nadra

وزیرِاعظم عمران خان سے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں ملک میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  عوام الناس  کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے  سلسلے میں حکومتی استعداد  کاربڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ایک قومی فریضہ ہے تاہم اس کے لئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

 ایف بی آر اور نادرا کے چئیرمین سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائےاور ہم چاہتے ہیں ہر محب وطن شہری ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سے موجودہ ٹیکس دہندگان پراضافی ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ملک کے دور درازعلاقوں میں تعلیم ،صحت اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر برائے اوقاف پنجاب سعید الحسن کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔

 

ملاقت میں محکمہ اوقاف نے املاک کے بہتر انتظام اور ان کو عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کے لیے برؤے کار لانے  کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور جارہے ہیں جس کے دوران وہ پنجاب کابینہ ارکان سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے،امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اوراپوزیشن کے آزادی مارچ کے موقع پر صوبائی حکومت کے انتظامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version