ایل او سی کا دورہ کرنے والے سفیروں نے بھارتی جھوٹے دعووں کوجھٹلا دیا

بھارتی آرمی چیف کے دعوے جھوٹے ہیں ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیر گواہ بن گئے چینی و دیگر ڈپلومیٹس نے میڈیا گفتگو میں جو دیکھا بیان کر دیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر اور ترجمان دفترخارجہ نے غیر ملکی سفرا کو ایل او سی کا دورہ کروایا جبکہمیجر جنرل آصف غفور نے جورا سیکٹر میں آنے والے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیں اور مدعو کئے جانے کے باوجود بھارت کے کسی سفیر یا نمائندے نے دورے میں شرکت نہ کی۔
اس موقع پر غیر ملکی سفیروں کو متاثرہ مقامات تک لے جایا گیا جو بھارتی اشتعال انگیزی کا کھلا ثبوت دے رہے تھے جبکہرہائشی گھروں ، دکانوں اور بازاروں میں بھارتی شیلنگ سے ہونے والی تباہی کے آثار نمایاں دکھائی دیئے،غیر ملکی سفرا اور میڈیا کو بھارتی توپ خانے کے گولے ، خول اور ٹکڑے بھی دکھائے گئے اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی گولا باری سے نقصانات کا جائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
میڈیا سے گفتوگو میں چینی و بوسنیا کے سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی دعووں کو جھوٹا قرار دیدیا۔
چینی سفیر نے بتایا کہ میں نے کوئی دہشت گرد کیمپ نہیں دیکھا اور ایل او سی پر بسنے والے شہری بھارتی فائرنگ سے متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔
دوسری جانب بوسنیا کے سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل او سی کے دورے کے متعلق بتایا کہ بوسنیا سے آیا ہوں اصل صورتحال کو محسوس کرسکتا ہوں کیونکہ 1992 سے 95 تک ہم نے جنگ کا سامنا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ سے نمٹنے کے لیے پاکستانی بھائیوں نے ہماری بہت مدد کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

