Advertisement

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے

UK Royals- Lahore

برطانوی شاہی جو ڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جو ڑا لاہور پہنچ گیا ہے ، شاہی جوڑے کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا آج لاہورمیں مختلف مقامات ،ایس اوایس ولیج ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، شوکت خانم اسپتال اوربادشاہی مسجد کا دورہ کرے گا۔

ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد، ایس اوایس ویلیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم اسپتال تک چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی ،چیف ایگزیکٹوبر طانوی شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے جبکہ شہزاہ ولیم ، شہزادی کیٹ برٹش ہائی کمیشن کا دوستی پروگرام کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔

Advertisement

اس کے علا وہ شہزادہ اور شہزادی بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پرمنعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے، پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کرکٹ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے جبکہ سابق کپتان وقاریونس ، اظہر علی ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی تقریب میں شامل ہوں گے ، شاہی جوڑا کرکٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کرے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عروج ممتازاورثنامیر ویمن کرکٹرز کی نمائندگی کریں گی۔

شاہی جوڑے کی اپنی سیکیورٹی ان کے ساتھ چلے گی، ایلیٹ فورس شاہی قافلے کے اسکواڈ کا حصہ ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ معزز شاہی مہمانوں کو پاکستان کے دل لاہور آنے پرخوش آمدید کہتےہیں اور شہزادہ اورشہزادی کادل کی گہرائیوں سےخیرمقدم کرتےہیں، پاکستانی عوام کےدلوں میں برطانوی شاہی خاندان کیلئےبہت احترام ہے۔

وا ضح رہے کہ گذشتہ دن برطانوی شہزادہ اورکیٹ کا چترال میں شاہی استقبال کیا گیا ، شاہی مہمانوں کو روایتی چغہ، چترالی ٹوپی شال،اورشہزادی ڈیانا کے انیس سو اکیانوے کے دورے کا یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔

رواں ہفتےمنگل کی رات شاہی جوڑے کے اعزارمیں اسلام آبادمونومنٹ پر عشائیےکا اہتمام کیاگیا تھا، ولیم اورکیٹ نے رکشےمیں انٹری دی، شہزادے نے شیروانی اور شہزادی نے سبز رنگ کی میکسی پہن رکھی تھی،شہزادہ شہزادی نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version