Advertisement

حکومت انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

رہنما مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت نواز شریف کے کیس میں کسی قسم کا انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے کہا سزا معطلی پر اعتراض نہیں لیکن اسے وقت کی قید میں لایاجائے ۔

انہوں نے بتایا کہ غالباً عدالت نے یہ کہا ہےکہ مزیدضمانت کی ضرورت ہو تو صوبائی حکومت سے رجوع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں طبی سہولتیں ڈاکٹروں نے لازمی قرار دی تھیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں عمران خان نے بیان دیا تھاکہ نواز شریف سے سہولتیں واپس لوں گا، جس کے بعد حکومت نے طبی سہولتیں واپس لینا شروع کردیں۔

Advertisement

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی کیونکہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے ۔

قبل ازیں نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عدنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ نوازشریف دل، گردے، اسٹروک اور شریانوں کےسکڑنےکی بیماری کا شکار ہیں، ‏مجھے خدشہ ہے کہ نوازشریف کو کہیں کھو نا دیں۔

اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی حالت اس وقت بھی خطرے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version