Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

PM meeting with CM Punjab

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو متوقع دھرنے کے کیے حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سیاسی صورتحال ، حکومتی کارکردگی اور ڈینگی سے متعلق بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج شام اسلام آباد بلا لیا تھا، ملاقات میں آزادی مارچ، ڈاکٹرز کا احتجاج اور ترقیاتی منصوبوں کے امور زیر بحث آئیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق وزیراعظم اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغور آنے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلی آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم دورہ چین پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version