Advertisement

کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام بند کردیا گیا

clean & green karachi campign

ایڈوانس کی عدم ادائیگی کے باعث چینی کمپنیوں نے کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی، جنوبی اور ملیر سے کچرا اٹھانے کا عمل معطل کردیا گیا ہے جبکہ رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

چار ماہ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر چینی کمپنیوں نے کام بند کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی تک کام شروع نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لینڈ فل سائیٹس کے ٹھیکیداروں کو بھی چار ماہ سے واجبات کی ادائیگی معطل جس کے باعث سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ حکام فون کالز اٹینڈ کرنے تک سے کترانے لگے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چینی کمپنیز کے کام بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے چلائی گئی 30 روزہ صفائی مہم ناکام رہی ہے۔

حکومت صفائی مہم شہر سے کچرے کا بیک لاگ بھی ختم نہ کرسکی ،30 کروڑ روپے خرچ کرکے صرف 25 فیصد کچرا ہی اٹھایا جا سکا۔

حکومت نے شہر سے 12 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرا ٹھکانے لگانے کا دعویٰ کیا تھا مگر 30 روز میں صرف تین لاکھ پینتیس ہزار آٹھ سواکتیس ٹن ہی کچرا اُٹھایا جاسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version