پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2019 کی اختتامی تقریب

پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2019 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔
تقریب میں آپریشنل مشق رباط کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کو جانچا گیا جبکہ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو مستقبل میں آنے والے خطرات کی مناسبت سے بہتر بنانا تھا۔
اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف نے مشق کے کامیاب انعقاد اور جنگی حکمتِ عملی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
وائس ایڈمرل کلیم شوکت نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان ایک پُرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

