Advertisement

امن ایمبولینس شہریوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے، مرتضی وہاب

Sindh bans plastic bags

سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ امن ایمبولینس کے بند ہونے کا تاثر غلط ہے، یہ شہریوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امن ایمبولینس کے فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں، سندھ حکومت کی خواہش ہے یہ سروس جاری رہے۔

دوسری جانب امن فاؤنڈیشن کی ایمبو لینس سروس معطل ہونے کے باعث مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہیں۔

جنرل منیجر امن فاؤنڈیشن خاقان سکندر نے عارضی طور پر سروس کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سندھ حکومت کو بدنام کرنا نہیں ہے،چند ماہ سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ایمبولینسوں کی تعداد میں کمی کی گئی تاہم جمعرات سے یہ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے، جس کے بعد سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ادائیگی نہ کیے جانے کے باعث امن فاؤنڈیشن نے کراچی بھر میں اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان رواں سال مئی میں 45 کروڑ روپے سالانہ میں معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز میں چلنا تھیں ، معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کو ایمرجنسی اور فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ مفت سروس فراہم کرنا تھی۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق 2 کروڑ کی آبادی کے لئے کم از کم 200 ایمبولینس تمام فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ ہونا چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version