Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

Usman Buzdar- Train

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیاقت پور میں ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اورتعزیت کی۔

ذرائع کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب نے زخمی مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افسوسناک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج وغم ہوا ہے۔

عثمان بزدارنے مزید کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہو نے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، زخمی افراد کے علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 65 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 65 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے احمد پور شرقیہ، بہاولپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پور کے مطابق شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی ہو نے والے افراد کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version