Advertisement

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی حب ہے، میئر کراچی

Wasim Akhtar Conference

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی حب ہے، بطور میئر میں کراچی میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے ڈنمارک میں منعقدہ سی۔40 عالمی میئرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید شہر بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔

وسیم اخترنے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بدلتا موسم اور ماحولیاتی تغیر ایک عالمی مسئلہ ہے جس پراجتماعی سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہےاوراگر ترقی یافتہ ممالک کی یہ سوچ ہے کہ یہ ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ ہے تو اس سوچ کو تبدیل کرے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی، صوبائی سے لے کر لوکل گورنمنٹ تک الگ الگ سیاسی حکومتیں ہونے کے باوجود سب اس پر متفق ہیں کہ ملک میں روشن خیالی اور جمہوری استحکام ہو۔

وسیم اختر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے ملک کا انفراسٹرکچر بہت بہتر ہو چکا جو بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے۔

Advertisement

میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے باعث پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن چکا ہے اور بین الاقوامی کرکٹ میچز اس بات کی دلیل ہیں کہ ہمارے ملک میں امن امان کی صورتحال مثالی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اجتماعی ذمہ داری ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے دنیا کے امیر اور ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version