کابینہ میں ابھی کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز جب ساتھ نکلے گی تو اس وقت دیکھیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق اوکاڑہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا، مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کابینہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہےاور کابینہ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیر قانون راجہ بشارت کل اوکاڑہ تشریف لائیں گے اور اوکاڑہ میں کارکنان کے تمام معاملات کو خود دیکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اورانتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی شہر میں جاسکتا ہوں۔
سردار عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے حقیقی مسائل سے آگاہی کیلئے شہروں کے اچانک دورے کرکے امن وامان،صفائی،ٹریفک مینجمنٹ اوردیگر امورکا جائزہ لیتا رہوں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں ٹراما سینٹر کے قیام کا مطالبہ پورا کیا جائے گا جبکہ یہاں ریلوے پھاٹک کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

