Advertisement

کراچی :مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi- Edhi- Ambulance

کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے اسکول کے دو بچوں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز ون میں تیز رفتار گاڑی نے اسکول کے دو بچوں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بچے موٹر سائیکل پر اسکول سے گھر واپس جارہے تھے۔ حادثہ وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث پیش آیا۔ بچوں کی شناخت 8 سالہ حماد اور 10سالہ طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی  کرتے  ہوئے  گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب گھگر پھاٹک  کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رواں ماہ کراچی میں پیش آنے والا یہ پہلا ٹریفک حادثہ نہیں۔ ایک ہفتہ قبل ہی سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی کے علاقے محمود آباد کے رہائشی  تھے۔

Advertisement

اس سے ایک روز قبل  کراچی میں ڈبل کیبن اورپک اپ سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے  تھے۔ حادثہ رات گئے ماڑی پورروڈ پر پیش آیا تھا  جہاں نشے میں دھت ڈرائيور نے ڈبل کيبن گاڑی سے سوزوکی کوٹکرماردی۔ حادثے کے نتیجے میں پریتی نامی خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

زخمیوں میں مرد،خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسپتال انتظاميہ کے مطابق 3 زخميوں کی حالت تشويش ناک  تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version