Advertisement

مرید عبا س قتل کیس،عاطف زمان نے طیش میں آکر فا ئرنگ کی،عادل زمان

mureed abbas case

بول نیوز کے مقتول اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے،ملزم عادل زمان نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم عادل زمان نے بیان میں کہا ہے کہ عاطف زمان اور اس نے دھمکانے کی منصوبہ بندی کی تھی، مرید عباس سے گفتگو میں عاطف طیش میں آگیا اور اس نے فا ئرنگ کر دی۔

عا دل زمان کا کہنا ہے کہ اینکرمرید کے قتل کے وقت وہاں موجود تھا اور پولیس کو چکمہ دینے کیلئے فون بالاکوٹ سے استعمال کرایا۔

عادل زمان کا کہنا ہے کہ ٹائراسکینڈل میں اربوں کی ہیر پھیرکاعلم نہیں تھا، مرید عباس اورعاطف زمان کا تین ماہ سے لین دین پرجھگڑا تھا۔

مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری گذشتہ روز پولیس نے ظاہر کی تھی ،عادل زمان سے کیس سے متعلق تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہ زارا عباس مطمئن نہیں، زارا عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔

اہلیہ مریدعباس کا کہنا تھا کہ زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملےسے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں مصروف تفتیش سب انسپکٹر پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر غوث عالم ہائی پروفائل کیس میں مصروف تفتیش تھے، غوث عالم نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کیا، غوث عالم نے 3 گھنٹے پہلے ملزم عادل زمان کو تھانے منتقل کیا، تھانے سے دفتری امور کے لیے نکلے تو 4 ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

3 ماہ قبل ملزم عاطف زمان نے پیسوں کی تنازع پر اینکر مرید عباس اور مشترکہ دوست خضر حیات کو قتل کر دیا تھا، جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے، تو اس نے خود کو گولی مار لی، مگر طبی مدد ملنے کے بعد وہ بچ گیا۔

ابتدا میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے عاطف زمان نے بعد ازاں عدالت میں کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version