Advertisement

مر ید عبا س قتل کیس، ملزم عادل زمان پر ایک اور مقدمہ درج

mureed abbas

بو ل نیو ز کے اینکر مر ید عبا س کے قتل میں ملوث ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملو ث عاطف زمان کے شریک ملزم  اور بھائی عادل زمان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،شریک قتل کے ساتھ ساتھ پولیس نے  سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق آج   مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم  عادل زمان سے گزشتہ روز وہ پستول برآمد کرایا  گیاجس سے  اس کے بھائی عاطف زمان نے فائرنگ کی تھی، جس کے تحت عادل زمان کے خلاف پچیس آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم  عادل زمان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ واردات والے روز عاطف زمان نے پستول منگوائی تھی،جس پستول سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے،مرید عباسی اور خضر کو قتل کرنے کے بعد قاتل عاطف زمان نے اسی پستول سے خود کشی کی بھی کوشش کی تھی۔

تفتیشی افسرعتیق الرحمان کے مطابق نئے مقدمے سے ملزم کے خلاف قتل کیس اور مضبوط ہوگیاہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ  تفصیلات  کے مطابق اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہ زارا عباس مطمئن نہیں، زارا عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔

اہلیہ مریدعباس کا کہنا تھا کہ زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملےسے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version