Advertisement

آزادی مارچ سےمتعلق اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس طلب

rehbar committee

جمیعت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کے آزادی مارچ سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس رہبرکمیٹی کےکنوینئراکرم درانی کی زیرصدارت آج رات آٹھ بجےہوگا۔ جس میں آزادی مارچ کے حوالےسےتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رہبرکمیٹی آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی اورآزادی مارچ سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس  جےیو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہےجس میں مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز رہبرکمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ذرائع نےکہاکہ تجاویز کی روشنی میں رہبرکمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پرعمل کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آزادی مارچ سے قبل جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر 25 ہزار سے زائد شرکاء جڑواں شہروں میں پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور پرائیویٹ رہائش کاانتظام بھی کرلیاہے۔

دوسری جانب پنجاب میں آزادی مارچ کے قائدین اورشرکا کے خلاف ممکنہ طور پرامن وامان سبوتاژکرنےپر سیکشن 16ایم پی او کے تحت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیاگیا اور اس سلسلے میں فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کوبریفنگ دی ہے کہ کریک ڈائون میں قائدین اور کارکنوں پر 16ایم پی او کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائیگا۔

16ایم پی او کے تحت گرفتارشدگان کو 90 روز تک حراست میں رکھنے کا اختیار ہوتا ہےجبکہ اس مدت میں 2مرتبہ توسیع کی جاسکتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version