ڈی جی رینجرزسندھ کاچہلم کے مرکزی جلوس کا دورہ

ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر بخاری نے چہلم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور چہلم امام حسین ؓ کی مناسبت سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چہلم جلوسوں کی نگرانی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر بخاری کا کہنا تھا کہ چہلم سے متعلق کیے گئے سیکورٹی انتظامات اچھے رہے، چہلم کے موقع پرکوئی تھریٹ نہیں آئی لیکن سیکیورٹی پلان ہمیشہ تھریٹ کا سوچ کر ہی بنایا جاتا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، سٹریٹ کرائم کم ہےلیکن بڑھا چڑھا کر بتایا جاتا ہے۔
میجر جنرل عمر بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز نے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور شہریوں کے تحفظات کے لیے بھی اسٹریٹ کریمنل کے خلاف احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام بے فکر ہو جائیں ، شہر قائد کی مکمل صورتحال سے آگاہ ہیں اور رینجرز اپنی ڈیوٹی پوری طرح ادا کر رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News