Advertisement

نواز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب نیازی

سابق وزیراعظم  نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے نواز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب نے ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اور سپرٹنڈنٹ جیل خانہ جات کوخط میں لکھا کہ نیب نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکے ہیں۔

ذرایع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش کرنا چاہتی ہے، نیب جوائنٹ انوسٹی گیشن نے شکوہ کیا ہے کہ نواز شریف جیل میں تفتیش کے دوران بالکل تعاون نہیں کرتے۔

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شوگر مل کیس میں نیب ٹیم آیندہ ہفتے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کے لیے جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے 19 دسمبر کو محفوظ کئے گئے فیصلےسنا تے جس میں نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار پائے اور عدالت نے انہیں 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بری کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version