Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کا تجاوزات کے خاتمے کا حکم

Encroachment- carts

سندھ ہائی کورٹ  نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے  کے معاملہ پر مئیر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فوری تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی عدالت عالیہ میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات  کے خاتمے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار محمد حنیف نے عدالت  میں بتایا کہ شرافی گوٹھ، لانڈھی کی سڑکوں پر تجاوزات قائم ہیں فٹ پاتھ پر تجاوزات کے باعث شہریوں کے لیے چلنا دشوار ہوچکا۔سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

دوران سماعت عدالت نے مئیر کراچی، کے ایم سی و دیگر اداروں کو فوری تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پر چلیں گے تو حادثات بڑھیں گے۔فٹ پاتھ صرف اور صرف شہریوں کے چلنے کے لیے مختص ہے۔

Advertisement

عدالت نے پوچھا کہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی اجازت دے کون رہا ہے؟

عدالت  نے ریمارکس دیے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سی حدود کے جھگڑے کے بجائے کام کریں۔مئیر کراچی و دیگر ادارے کارروائی کرکے 15 روز میں جواب جمع کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version