سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے روبرو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں سلمان شہباز کو متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا گیا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی رہائش گاہ پر بھی تحقیقات کے لیے گئے تاہم سلمان شہباز وہاں موجود نہیں تھےاس لئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی جائیں۔
احتساب عدالت نے نیب کا موقف سننے کے بعد سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا اورشہبازشریف کے صاحبزادے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے عدالتی حکم پر سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی تھی۔
ذرائع کے مطا بق دونوں وعدہ معاف گواہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے کہنے پر پاکستان میں 24 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم ٹی ٹی کے ذریعے منتقل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News