Advertisement

ایم ایل ون منصوبے سےملکی معیشت کو مظبوطی ملےگی،وزیرریلوے

sheikh Rasheed video message

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے سی پیک اور ملکی معیشت کو مظبوطی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایم ایل ون منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اس منصوبےسے سی پیک اور ملکی معیشت کو مظبوطی ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا پی سی ون پلاننگ منسٹری کو بھجوا دیا ہے، چودہ سال بعد اٹھارہ سو کلومیٹر کا نو ارب ڈالر سے زائد کا ٹریک بنایا جارہا ہے۔

وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل پانچ بجے حکومتی اور رہبر کمیٹی کا اجلاس ہے،اجلاس کے بعد آزادی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے ہوگا جبکہ پریڈ گراونڈ میں اپوزیشن کے کو آنے یا نہ آنے کی اجازت کل اجلاس کے بعد دی جائے گی۔

وزیرریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، وزیر اعظم نے نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت وزیر اعلی پنجاب کو کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزارت ریلوے کی کارکردگی پر شیخ رشید احمد  کی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیرریلوے سو ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پراجیکٹ کوسی پیک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے، ریلوے کی ترقی ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

جبکہ وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 1872 کلو میٹر کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے کا پی سی ون پیکج پلاننگ کمیشن کوبجھوا دیا ہےجبکہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version