Advertisement

کنٹونمنٹ بورڈ کا مضر صحت اشیا فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاون

Food Authority Operation

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مضر صحت کھانے پینے کی اشیا فروخت کر نے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈی ایچ اے میں مختلف مقامات پر دس ہوٹلوں پر دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کے علاوہ ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سی بی سی کے عملے نے ڈی ایچ اے کے مختلفف مارکیٹوں اور مقامات پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ چھاپے مارے اور مضر صحت گوشت اور کھانے کی اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز بھی موقع پر ہی جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق دس ہوٹلوں پر خلاف ضابطہ اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئےجبکہ بدر کمرشل کے علاقے میں ایک معروف ریستوران پر چھاپے کے دوران مضر صحت گوشت فروخت کرنے ریستوران کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version