Advertisement

نیول چیف کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

navy

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پی ایم ایس اےہیڈ کوارٹر آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امیرالبحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لئےنئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔  بعد ازاں نیول چیف نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version