Advertisement

کوئٹہ: سیٹلائیٹ ٹائون کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ

سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نشانہ پولیس موبائل کو بنایا گیا ہے جبکہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے میں پولیس کا ایک حوالدارشہید جبکہ 7اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 1 خاتون بھی شامل ہیں دھماکے سے قریب موجود تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Advertisement

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے میں چھے سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے قوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آر آر جی کی گاڑی پیٹرولنگ پر تھی اسکو نشانہ بنایا گیا جبکہ امید کرتے ہیں کہ سیف سٹی پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔

وزیرداخلہ میر ضیا لانگو کہتے ہیں کہ دھماکوں میں افغانستان کی سرزمین جبکہ بھارت کا پیسہ استعمال ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version