Advertisement

حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگارکر دیا مگر ایک نوکری نہیں دی، بلاول

Bilawal Bhutto Media Talk

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا مگر ایک نوکری نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، ہم ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوتی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کوعوام کی خدمت نہیں کرنے دی جارہی آج ایک سال گزر گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہرادارہ اپنا کام کرے گا تو ہم عوام کے مسائل حل کر پائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں صرف ایک ریفرنس فائل ہوا، اس ریفرنس میں بھی صرف ڈیڑھ کروڑ کا الزام ہے اور ابھی تک ریفرنس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی 1973 کے آئین اور 18 ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بغیر کسی جرم کے ساڑھے 11 سال جیل کاٹی۔،ٓصف زرداری اب بھی جیلیں کاٹنے کو تیار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی کس حد تک مدد کر سکتے ہیں، اکتوبر کے بعد ہم جنوبی پنجاب میں عوام سے رابطے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version