رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاپوش، شاہ فیصل،شریف آباد،اتحاد ٹاؤن،ماڑی پور ٹاؤن اور نبی بخش کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران 10 اسٹریٹ کرمنل ومنشیات فروش گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں صلاح الدین عرف صلو، حبیب عرف کالا، سرفراز، محمد حسن رضا عرف اویس کچوا، محمد مطہر، یاسر، ندیم، محمد فرحاد،فیصل اور صداقت علی عرف جمشید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم محمد زبیر کو گرفتار کیا گیا جبکہ بلوچ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان سید محمد عثمان عرف جالابھونا اور محمد اسلم کوگرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیےبرآمد شدہ اسلحے اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

