Advertisement

آزادکشمیر عسکریت پسندوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہیں ہے، مسعود خان

President Azad kashmir- Washington

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے لیے کوئی لانچنگ پیڈ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں تاریخی یونین لیگ کی عمارت میں “فارن پالیسی انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ افیئرز کونسل” کے زیر اہتمام” فرنٹ لائن آف نو کلیئر فلیش پوائنٹ” کے موضوع پر صدر آزاد کشمیر نے گفتگو کی۔

سردار مسعود خان نے اپنے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد ی نہیں بلکہ ریاست کی مقامی قیادت کی راہنمائی میں بھارت کے ظلم کے ستائے ہوئے لوگوں کی جدو جہد ہے اور اگر وہاں کوئی دہشت گردی ہے تو وہ بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی ہے جو نہتے اور بے گناہ لوگوں کے خلاف گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پانچ اگست کو اٹھائے گئے اقدمات غیر قانونی، جنیوا کنونشن اور انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کے اصولوں کے منافی ہیں۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرکے علاقے کو اپنی کالونی بنانے کی کوشش کی ہے اور عوام کی طرف سے اس اقدام کے خلاف رد عمل کے خدشہ کے پیش نظر پوری ریاست میں کرفیو لگاکر اسی لاکھ عوام کو اپنے گھروں کے اندر قید کر دیا ہے۔

صدر سردار مسعود خان نے 5اگست کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار عالمی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے بھارت کے بیانیہ کو مسترد کرکے حقائق کی درست تصویر پیش کر رہا ہے، جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ سمیت دنیا کی کئی پارلیمانز مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، لیکن دوسری جانب دنیا کی مختلف حکومتیں اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے پیش نظر خاموش ہیں جو نہایت افسوسناک بات ہے۔

Advertisement

انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے خط کی تعریف کرتے ہوئے ارکان کانگریس کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ بنیادی حقوق کے چارٹر کے بانی ہونے کی حیثیت سے امریکہ اور امریکی کانگریس اور سینیٹ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے واقعات پر نہ صرف آواز بلند کریں گے بلکہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے، ظلم و ستم بند کرانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version