Advertisement

آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

army chief visits baloch regiment center

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے جبکہ بلوچ رجمنٹ آمد پرآرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سیکورٹی آپریشنز میں کردار گراں قدر ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وائس ایڈمرل یوآن یوبے کی ملاقات ہوئی تھی۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ساتھ چین میں ہوئی جبکہ ملاقات میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version