Advertisement

کراچی، پولیس کا عباسی شہید اسپتال پر چھاپا

Police raid at Abbasi shaheed Hospital Karachi

کراچی کے سرکاری اسپتال عباسی شہید میں رات گئے پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ راستے سیل کرکے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کیا تاہم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمرے تالا توڑ کر لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیو اور اہم دستاویزات لیکر روانہ ہوگئے۔

رات گئے کراچی کے بڑے اسپتال عباسی شہید میں پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا، پولیس نے عباسی شہید اسپتال جانے والے راستے کو بند کر دیا۔  اس آپریشن میں بیس سے زائد موبائلز اور موٹر سائیکلوں  پہ سوار اہلکار شامل تھے۔

پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر کی تلاشی لی ۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق تمام پولیس موبائلز پر لکھے تھانوں کے ناموں اور نمبر پلیٹز کو چھپایا ہوا تھا۔سرچنگ کے دوران آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر نجف علی کے کمرے میں توڑ پھوڑ کی اور کمرے سے متعدد کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو اور دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے۔

Advertisement

اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ  پولیس نے اسپتال سے 3 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حراست میں لیئے گئے افراد کی شناخت ارشد حشمت، راشد اور اسلم پرویز کے نام سے کی گئی۔تاہم اسپتال کے سٹی وارڈن کا کہنا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا۔ہم سٹی وارڈن آرمی سے تربیت یافتہ ہیں۔انہوں نے مئیر کراچی اور آئی جی سندھ سے واقع کے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

دوسری جانب سندھ رینجرز نے حب چوکی پر کوئیٹہ سے کراچی آنے والے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔کارروائی کے دورانمضر صحت چھالیہ، کپڑے کے تھان، ٹائرز اور متعدد کیمرے برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version