Advertisement

خان صاحب کا ہر دن اب ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو رہا ہے، مولابخش چانڈیو

Mola Buksh Chandio statement

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب کا ہر دن اب ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے ہرادارہ تباہ کر دیا ، نہ صنعت رہی ہے نہ صحافت۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ جمہوریت نے صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہےاور جب صحافت نہیں رہتی تو جمہوریت بھی نہیں رہ سکتی۔

  مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیوز لائن جیسے مستحکم صحافتی ادارے کے بند ھونے کی خبر تشویشناک ہے لیکن صحافت کا گلا گھونٹنے والے زیادہ دیر مسند اقتدار پر نہیں بیٹھ سکتے۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے صحافتی ادارے آمریت میں بھی بند نہیں ہوئیے لیکن پابندیاں کچھ وقت کیلئے تو چل سکتی ہیں ہمیشہ کیلئے نہیں۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات پی پی پی مولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ریاستی طاقت اور جبر سے اپوزیشن کو ایوان میں اور باہر کچلنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version