Advertisement

احتساب عدالت کے باہرخورشید شاہ کے ہاتھ چومنے والے پولیس افسرمعطل

Policeman Khursheed

احتساب عدالت کے باہر دوران ڈیوٹی پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سید خورشید احمد شاہ کے ہاتھ چومنے والے پولیس افسر کومعطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے ہاتھ چومنے والے سب انسپکٹر شاہ نواز کو معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی سائیٹ عبدالستار پھل کو واقعہ کی شفاف انکوائری پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سکھر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے،ڈسپلن کی خلاف ورزی اور غیرذمہ دارانہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہےکہ معطل کردہ سب انسپکٹرآغا شاہ نواز نےگزشتہ روزخورشید شاہ کے نیب سےروانگی کےوقت ہاتھ چوما تھا۔

Advertisement

سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جب پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر معمور سب انسپکٹرآغا شاہنوازنےخورشید شاہ کےگاڑی سے اترتے ہی ہاتھ پربوسہ دے ڈالااورمکمل پروٹوکول میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔

باوردی سب انسپکٹر کی یہ حرکت کیمروں اور میڈیا کی آنکھ سے بچ نہ سکی اور منظرعام پرآ گئی جس کے باعث سکھرپولیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version