مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ

آزادی مارچ کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے شہبازشر یف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہو نے والی ملا قات منسوخ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج پشاور کا دورہ کر رہے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی اب ملا قات جمعہ 18اکتوبر کو ہو گی،جس میں ملاقات میں آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور اپو زیشن لیڈر شہبازشر یف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج لاہور میں ملاقات کررہے تھے،جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کر کے آزادی مارچ سے متعلق اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرنا تھا۔
ذرا ئع کے مطا بق شہبازشریف اس ملاقات کے بعد، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کرنے والے تھے۔
وا ضح رہے کہ جے یو آئی ف نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ملک بھر سے مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا اس با رے میں مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

