Advertisement

بول نیوز کا اسٹنگ آپریشن، کالی وردی میں چھپے بھیڑیے بے نقاب

Bol Sting Operation

بول  ایک بار پھر مظلوم شہریوں کی آواز بن گیا ،شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اہلکاروں اور مخبروں کےگٹھ جوڑکا مکروہ دھندا بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بول کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ نے ایکشن لیتے ہوئے  ناصر کالونی  چوکی کے انچارج سراج خٹک کو معطل کردیا۔

بول نیوز کی تفتیش کے مطابق کالے دھندے میں ملوث مجرم جو کہ چوکی انچارج سراج خٹک کا فرنٹ مین ہے جبکہ مخبرذاکرجرائم پیشہ ہے اور اسے پولیس چوکی ناصر کالونی کی پوری سرپرستی حاصل ہے۔

ایس ایس پی فیصل چاچڑ کا بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بول نے اچھا کام کیا امید ہے اسی طرح کالی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بےنقاب کرتا رہے گا۔

ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ندیم گوگا کواٹھایا اور پھرقیمت لیکر چھوڑ دیا تھا جبکہ ملزم ذاکر کو غریبوں سے پیسے بٹورنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،مخبر ذاکر کےذریعے نابینا مزدور سے بھی 65ہزار روپے بھتہ وصول کئے تھے۔

Advertisement

ایس ایس پی فیصل چاچڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کیلئےایس پی توصیف احمد کوانکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے،جو 7 روز میں رپورٹ پیش کریں گے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بول نیوز نے اسٹنگ آپریشن کےذریعے پولیس اورمخبروں کا گٹھ جوڑبے نقاب کردیا تھا۔

بول نیوز نے کالی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کا پول کھولتے ہوئے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی چوکیوں میں  کالے کرتوت بے نقاب کرنے کیلئے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔

بول نیوز کے مطابق اسٹنگ آپریشن کے وقت پولیس کی وردی میں جعلی اہلکاربن کر لوٹ مار کی جارہی تھی اور پولیس مخبروں کےذریعےشہریوں سےتاوان بٹوررہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version